سنی لیون ”جنسی جذبات بھڑکاتے بھڑکاتے ،مذہبی جذبات “بھڑکا بیٹھی،پولیس متحرک ہو گئی

سنی لیون ”جنسی جذبات بھڑکاتے بھڑکاتے ،مذہبی جذبات “بھڑکا بیٹھی،پولیس ...
سنی لیون ”جنسی جذبات بھڑکاتے بھڑکاتے ،مذہبی جذبات “بھڑکا بیٹھی،پولیس متحرک ہو گئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)فحش فلموں کی سابقہ سٹار اور بالی ووڈ کی ”بولڈ گرل“ سنی لیون اس سے قبل تو لوگوں کے ”جنسی جذبات “ہی بھڑکاتی آئی ہیں جس پر انہیں کسی مقدمے کا سامنا نہیں کرنا پڑا مگر اَب سنی لیون کے خلاف ہندوﺅں کے” مذہبی جذبات بھڑکانے “ کے الزام میں ادرش نگر پولیس ا سٹیشن میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست جمع کرا دی گئی ۔

بھارتی ٹی وی ”زی نیوز “ کی ایک رپورٹ کے مطابقادرش نگر تھانے میں درج کرائی گئی شکائت سنی لیون کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”مستی زادے “کے حوالے سے ہے جس میں سنی لیون اور دیگر اداکاروں کے خلاف الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے فلم کے ذریعے ہندو مذہب اور اس سے وابستہ لوگوں کے جذبات پر چوٹ پہنچائی گئی ہے، فلم کے ایک سین میں مندر کے اندر کنڈوم کی تشہیر کرتے دکھایا گیا ہے،اور تشہیر کے اس عمل کو بہت بھدے انداز میں فلمایا گیا ہے جس سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔مقامی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ شکایت درج کر لی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، اس کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -