پی پی ،ن لیگ اور تحریک انصاف کے منشور میں اداروں کی نجکاری شامل ہے تو پھر مخالفت کیوں :حافظ حمد اللہ

پی پی ،ن لیگ اور تحریک انصاف کے منشور میں اداروں کی نجکاری شامل ہے تو پھر ...
پی پی ،ن لیگ اور تحریک انصاف کے منشور میں اداروں کی نجکاری شامل ہے تو پھر مخالفت کیوں :حافظ حمد اللہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جمیت علماءاسلام ف کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ،ن لیگ اور تحریک انصاف کے منشور میں اداروں کی نجکاری شامل ہے تو پھر مخالفت کیوں ہو رہی ہے ،پیپلز پارٹی کے دور میں ن لیگ اور ن لیگ کے دور میں پیپلز پارٹی نجکاری کے خلاف احتجاج کر رہی ہے ۔سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں نجکاری کے معاملے پر کبڈی کھیل رہی ہیں اور پی آئی اے سیاسی جماعتوں کی آما جگاہ بنا ہوا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر اپوزیشن تو الگ بات ،حکومت نے اپنی اتحادی جے یو آئی ف کوبھی اعتماد میں نہیں لیا ۔

مزید :

اسلام آباد -