پی ایس ایل ،اسلام آباد کے اوپنرز کا لاہور قلندرز کے باولرز پر لاٹھی چارج،8وکٹوں سے فتح سمیٹی

پی ایس ایل ،اسلام آباد کے اوپنرز کا لاہور قلندرز کے باولرز پر لاٹھی ...
پی ایس ایل ،اسلام آباد کے اوپنرز کا لاہور قلندرز کے باولرز پر لاٹھی چارج،8وکٹوں سے فتح سمیٹی

  

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپرلیگ کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شین واٹسن اور شرجیل خان کی دھواں دار بلے بازی کے باعث لاہور قلندرز کو8وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 166رنز بنا ئے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 16ویں اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اسلام آباد کی جانب سے شرجیل خان7چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے 79رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز شین واٹسن اور شرجیل خان نے لاہور قلندرز کے بولرز کی خوب دھلائی کی اور گراﺅنڈ کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیلے۔شین واٹسن153 کے مجموعی سکور پر 7چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے79 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے ۔اسلام آباد کی طرف سے دونوں وکٹیں احسان عادل نے حاصل کیں ۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شین واٹس نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو لاہور قلندرز کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور صرف 20رنز کے مجموعی سکور پر کیمرون ڈلپورٹ 3 رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ کپتان اظہر علی 17گیندوں پر 27 رنز بنا کر 6ویں اوور کی آخری گیند پر آوٹ ہوئے۔لاہور کی جانب محمد رضوان 50رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ ڈیوائن براوو نے 26، نوید یاسین نے25 جبکہ عمر اکمل نے 23رنز اسکور کیے۔اسلام آباد کی جانب سے محمد سمیع نے 2جبکہ سعید اجمل ،رومان رئیس اور عمران خالد نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔

مزید :

T20 World cup -اہم خبریں -