بلوچستان میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ،افغانستان سے آنے والا10ہزارکلو بارودی مواد اور بم پکڑے گئے

بلوچستان میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ،افغانستان سے آنے والا10ہزارکلو ...
بلوچستان میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ،افغانستان سے آنے والا10ہزارکلو بارودی مواد اور بم پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک )فرنٹیرکور نے پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی کر کے بڑ ی تعداد میں دھماکہ خیز مواد کی کھیپ برآمد کرلی جس سے بلوچستان کو ممکنہ طور پر بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے ۔تفصیل کے مطابق ایف سی نے پاک افغان سرحدی علاقے پنج پائی میں واقع سپوچنہ میں کارروائی کر کے45دیسی ساختہ تیار بم اور 10ہزار کلو بارودی مواد برآمد کرلیا ۔ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ برآمد کیا جانے والا اسلحہ افغانستان سے بلوچستان سمگل کیا جا رہا تھا ۔

مزید :

کوئٹہ -