پنجاب میں آپریشن کیلئے رینجرز طلب کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: ترجمان حکومت پنجاب

پنجاب میں آپریشن کیلئے رینجرز طلب کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: ترجمان ...
پنجاب میں آپریشن کیلئے رینجرز طلب کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: ترجمان حکومت پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) حکومت پنجاب کے ترجمان نے میڈیا میں شائع اور نشر ہونے والی اس خبر کو قطعی بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پنجاب میں آپریشن کیلئے رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے خبر کی مکمل تردید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں آپریشن کیلئے رینجرز طلب کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے خبر حقائق کے مکمل طور پر منافی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب میں خصوصی طور پر تشکیل کردہ کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے ذریعے دہشت گرد تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن پہلے ہی سے بھرپور طریقے سے جاری ہے اور اس ضمن میں اب تک متعدد انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ سینکڑوں کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔