تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا نفاذ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا نفاذ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا نفاذ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے قانون کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔تحریک انصاف کے راہنمامحمود الرشید نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن کے تحت سیلز ٹیکس عائد کیا ہے، پٹرولیم مصنوعات پر عائد کیا گیا سیلز ٹیکس غیر قانونی ہے، سیلز ٹیکس ایکٹ کی دفعہ3 آئین کی دفعہ 77 کے منافی ہے، درخواست گزار کے وکیل نے اعتراض کیا کہ سیلز ٹیکس عائد کرنے کا اختیار حکومت کو نہیں، پارلیمنٹ کو ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سیلز ٹیکس میں اضافے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے مذکورہ قانون کو کالعدم کیا جائے۔

مزید :

لاہور -