لاہور ہائی کورٹ کی کنٹین میدان جنگ بن گئی

لاہور ہائی کورٹ کی کنٹین میدان جنگ بن گئی
لاہور ہائی کورٹ کی کنٹین میدان جنگ بن گئی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار کی کینٹین میدان جنگ بن گئی، کھانے کا آرڈر اٹھانے پر دو ویٹروں نے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف تھپڑوں، بوتلوں کا آزادانہ استعمال کیا۔لاہور ہائیکورٹ بار کی کنٹین پر صبح کے وقت ویٹر سجاد خان اور قیصر کھانے کا آرڈر اٹھانے کے تنازع پر لڑ پڑے، ویٹر سجاد خان کے مطابق اس نے کھانے کا آرڈر تیار کروا کر رکھوایا مگر پیچھے سے ویٹر قیصر نے اس کا تیارکردہ آرڈر اٹھا کر لے جانے کی کوشش کی جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہو ئی اور بات لڑائی تک پہنچ گئی، دونوں نے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک دوسرے پر تھپڑوں اور بوتلوں کا آزادانہ استعمال کرتے رہے، لڑائی کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیئے اور ایک دوسرے کے تیارکردہ کھانے کے آرڈرز بھی گرا دیئے، صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ساتھی ویٹرز نے مداخلت کی اور دونوں ویٹروں میں صلح کرائی.

مزید :

لاہور -