موٹر سائیکل سواروں کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، 6افراد جاں بحق
تربت(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے شہر پنجگورمیں موٹر سائیکل سواروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے 6افراد جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے ایک گھر کے مہمان خانے میں گھس کر فائرنگ کی جس سے وہاں موجود چھ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہوگئے۔ موٹر سائیکل سوار اس واقعہ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا اور اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔