پا کستان کو معاشی طور پر کمزور کرکے گھیراﺅکرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں،آزادی اور مستقبل کو خطرات لاحق ہیں: سینیٹر سراج الحق

پا کستان کو معاشی طور پر کمزور کرکے گھیراﺅکرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں،آزادی ...
پا کستان کو معاشی طور پر کمزور کرکے گھیراﺅکرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں،آزادی اور مستقبل کو خطرات لاحق ہیں: سینیٹر سراج الحق

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پا کستان کو معاشی طور پر کمزور کرکے اس کا گھیراﺅکرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں جس سے ہماری آزادی اور مستقبل کو خطرات لاحق ہیں،آئین و جمہوریت کا تقاضاہے کہ جس مقصد کے لیے برصغیر کے لوگوں نے ہجرت کرکے پاکستان بنایا اس میں وہی نظام قائم ہو ، ہماری حکومت قائم ہوگی تو  مساجد میں نماز پڑھانے والوں کو ڈاکٹرز اور انجینئرز کے برابر تنخواہیں دیں گے۔

علما اور دینی جماعتیں خطرات کا مقابلہ متحد ہوکر کریں، غربت، مہنگائی ،کرپشن اور قرضے غریب عوام کو مشکلات کی دلدل میں پھینک رہے ہیں،پاکستان اس وقت جس بدامنی ، غربت ،جہالت ،لوڈشیڈنگ اور کرپشن کاشکار ہے وہ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ہے جنہوں نے اداروں کو تباہ کیا،غریبوں کے ٹیکسوں کے پیسے لوٹ کر باہر کے بینکوں میں رکھے اور شہزادوں کی زندگی گزار رہے ہیں۔

المرکز اسلامی پشاور میں نفاذ اسلام کنونشن سے خطا ب کر تے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت نے صوبے میں سنیماگھروں کو آباد کرنے کی بات کی ہے ، حکومت پہلے  زلزلہ میں متاثرہونے والی مساجد، گھروں اور آئی ڈی پیز کو آباد کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کا ایجنڈ ا دیا ہے اس میں ادنیٰ سے لے کر میٹرک تک تعلیم مفت ہوگی اور والدین پابند ہوں گے کہ اپنے بچوں کو تعلیم دلائیں ، جو والدین اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیجیں گے ان والدین کو جیل بھیجیں گے۔ مدارس اور سکولز کے لیے یکساں نصاب تعلیم ہوگا اور مسٹر اور ملا کی تفریق ختم کریںگے ۔

المرکز اسلامی پشاور میں نفاذ اسلام کنونشن سے خطا ب کر تے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کرپٹ مقتدر طبقہ پی آئی اے،ریلوے،سٹیل ملز اور او جی ڈی سی ایل کی بندر بانٹ کے لیے تیار بیٹھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کہ اگر عوام بیدار نہ ہوئے تو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف ہماری آزادی اور قومی غیرت پر حملہ آور ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان70ارب ڈالر کا مقروض ہے جو سود سمیت نوے ارب تک پہنچ جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عوام کو کرپشن سے پاک پاکستان کا نعرہ دیا ہے۔ کرپشن سے پاک پاکستان کی تحریک عوام کی قسمت بدل دے گی۔انھوں نے کہا کہ عوام کی قسمت پر مقتدر کرپٹ طبقے نے جو تالے لگائے ہیں اس کی چابی خود عوام کے پاس ہے۔ عوام بیدار ہوں گے تو یہ تالے خود بخود کھل جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے تحت اسلامی حکومت قائم کریں گے تو مساجد میں نماز پڑھانے والوں کو خصوصی مراعات دیںگے کرپشن اور پروٹوکول کا پیسہ بچاکر تعلیم و علاج پر خرچ کریںگے ہرطالب علم کی ضروریات اور مریض کے تما م اخراجات حکومت پور اکرے گی۔ انہوں نے کہاکہ علماءکرام کرپشن سے پاک اسلامی پاکستان کے قیام کے لیے ہمارا ساتھ دیں اور اس جہاد میں منبر و محراب کو استعمال کریں۔

مزید :

قومی -