پی آئی اے ایکشن کمیٹی اور شہباز شریف میں مذاکرات کراچی کے ایک بزنس مین نے کرائے

پی آئی اے ایکشن کمیٹی اور شہباز شریف میں مذاکرات کراچی کے ایک بزنس مین نے ...
پی آئی اے ایکشن کمیٹی اور شہباز شریف میں مذاکرات کراچی کے ایک بزنس مین نے کرائے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے ایکشن کمیٹی اور شہباز شریف میں مذاکرات کراچی کے ایک بزنس مین نے کرائے ۔

جیو نیوز کے مطابق کراچی کے بزنس مین نوید ملک نے اس ملاقات کا اہتمام کیا۔ وہ اس ملاقات میں بھی شریک تھے۔ذرائع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ نوید ملک کے کہنے پر ہی وزیراعلیٰ شہباز شریف نے احکامات دیئے کہ جب تک مذاکرات جاری ہیں اس وقت تک ملازمین کیخلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایئر ہوسٹس کو ہراساں کرنے کے بارے میں کوئی شواہد نہیں ملے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -