سی آئی اے پولیس کی کاروائی ، شہریوں کو گن پوائنٹ پر قیمتی اشیاءسے محروم کرنے والے دو گروہوں کے 9ملز م گرفتار ،لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات برآمد

سی آئی اے پولیس کی کاروائی ، شہریوں کو گن پوائنٹ پر قیمتی اشیاءسے محروم کرنے ...
سی آئی اے پولیس کی کاروائی ، شہریوں کو گن پوائنٹ پر قیمتی اشیاءسے محروم کرنے والے دو گروہوں کے 9ملز م گرفتار ،لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات برآمد

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ سی آئی اے پولیس نے ڈوسے ، کیک اینڈ بیکس کے علاوہ مختلف بیکریوں ،کے اےف سی ، سب ویز ، میڈیکل اور بڑے جنرل اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کے علاوہ شہریوں کو شاہراﺅں پر گن پوائنٹ پر قیمتی اشیاءسے محروم کرنے والے دو گروہوں کے 9ملزموں کو گرفتار کر کے ان سے 46لاکھ روپے سے زائدنقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈکیتیوں اور سب ویز پر وارداتیں کرنے والے گروہ کا سرغنہ علی نائنٹی اس قدر سفاک اور نڈر تھا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک ہی دن میں سب ویز ریسٹورنٹ ایم ایم عالم، میکڈونلڈ ڈیفنس اور کیک اینڈ بیکس بیکری کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا تھا۔ علاوہ ازیں ملزمان نے راولپنڈی، لاہور سمیت مختلف اضلاع میں ڈکیتی اور راہزنی کی 70سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزموں میں ملک شاہد عرف علی نائنٹی، گلفام منور عرف ٹیپو شامل ہیں جبکہ ان کے دیگر دو ساتھی حمزہ اشرف اور محمد عد یل اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔دوسرے ڈکیت گروہ کے گرفتار ملزموں میں گروہ کا سرغنہ علم دین ، اسلم عرف بھولا، محمد امجد، حبیب احمد عرف چھوٹو، محمد احمد، اصغر عرف مٹھو اور وسیم صفدر شامل ہیں۔ملزمان دوران واردات مزاحمت پر فائرنگ کر کے شہریوں کو مضروب کرنے سے بھی گریز نہ کرتے تھے۔علمہ ڈکیت گروہ کے ساتوں ملزمان قصور، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولپور اورلاہور سے تعلق رکھتے ہیں جو وارداتوں کے لیے لاہور میں اکٹھے ہوتے اورچند دنوں میں بڑی وارداتیں کر کے لاہور سے نکل جاتے تھے۔ یہ ملزمان بھی انتہائی خطر ناک اور پیشہ ور مجرم ہیں جو وارداتوں سے قبل جگہوں کی مکمل ریکی کر کے یعنی پوری تیاری کے ساتھ اپنے شکار پر حملہ آور ہوتے تھے۔

مزید :

جرم و انصاف -