ترک کمپنی سے 200 میگاواٹ سولرمنصوبہ خوش آئند ہے:پیاف

ترک کمپنی سے 200 میگاواٹ سولرمنصوبہ خوش آئند ہے:پیاف

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ( پیاف) نے ترک کمپنی سے 200 میگاواٹ سولرمنصو بہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ توانائی بحران کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو گا اور اندسٹری کاپہیہ ترقی پر گامزن ہو گا۔معاہدے کے تحت ترک کی کمپنی قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں بجلی کا پلانٹ لگنے سے ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا ،200 میگاواٹ سولرپاور پلانٹ سے حاصل ہونے والی بجلی کی قیمت5.15سینٹ (تقریبا سوا پانچ روپے) فی یونٹ ہوگی ۔چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہاحکومت کی ذاتی دلچسپی سے ایک ماہ قبل بھی 100 میگاواٹ بجلی کا معاہدہ طے پایا تھا۔

ملک میں سستی توانائی فراہم کرنے کے لئے کئی پراجیکٹ شروع کئے جا چکے ہیں جس سے بجلی کی قیمت میں کمی واقع ہوجائے گی ۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام بشمول بزنس کمیونٹی کو سستی بجلی ملے گی۔ پاکستان میں بجلی و گیس خطے میں دیگر ممالک کے مقابلے میں پہلے ہی مہنگی ہے جس سے عالمی منڈی میں مقابلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث بیرونی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات مہنگی ہو چکی ہیں جو برآمدات میں کمی کا باعث بن رہی ہیں۔ مقامی تاجر و صنعتکار بیرونی منڈیوں میں دیگر ممالک سے اشیاء کی قیمتوں میں مقابلہ نہیں کر پا رہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل جلداز جلد کی جائے تاکہ سستی بجلی ملنے سے صنعتوں کی پیدواری صلاحیت بڑھ سکے۔

مزید : کامرس