صنعتی زونز کا قیام تیز رفتار معاشی ترقی کا باعث ہوگا: افتخاربشیر

صنعتی زونز کا قیام تیز رفتار معاشی ترقی کا باعث ہوگا: افتخاربشیر

لاہور(کامرس رپورٹر) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے دوسرے مرحلے میں پاکستان میں چین کے تعاون سے صنعتی زونز کا قیام تیز رفتار معاشی ترقی کا باعث ہوگا اور ان صنعتی زونز کے باعث ملک میں صنعتی انقلاب برپا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس مرحلہ میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان،فاٹا اور آزاد کشمیر میں 9صنعتی زونز سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ پاک چین صنعتی تعاون کے شعبہ میں چاروں صوبوں سمیت ملک بھر میں صنعتی زونز کے قیام کا فیصلہ ہوا تھا او رصوبوں نے اپنے اپنے صوبوں میں زمین کی نشاندھی کی تھی یہ صنعتی زونز سی پیک کے روٹ پر قائم کیے جارہے ہیں

جن میں غیر ملکی صنعتکاروں اور اداروں کو زمین کی مفت فراہمی اور دیگر مراعات فراہم کی جائیں گی جس سے دنیا کی معروفت کمپنیاں و ادارے یہاں اپنے صنعتی یونٹ قائم کرینگے جس سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ملکی برآمدات بھی بڑھیں گی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں بھی مددملے گی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

مزید : کامرس