ناکامیوں کا ذمہ دار ڈومیسٹک سٹرکچر کو ٹھہرانا غلط ہے:جے سوریا

ناکامیوں کا ذمہ دار ڈومیسٹک سٹرکچر کو ٹھہرانا غلط ہے:جے سوریا

کولمبو(اے پی پی) سری لنکن ٹیم کے چیف سلیکٹر سنتھ جے سوریا نے کہا ہے کہ ٹیم کی حالیہ دورہ جنوبی افریقہ میں ناکامیوں کا ذمہ دار ڈومیسٹک سٹرکچر کو ٹھہرانا درست نہیں، فتوحات سمیٹنے کیلئے کھلاڑیوں کو ملک سے باہر بھی ہرطرح کی کنڈیشنز میں کھیلنے کا گر سیکھنے کی ضرورت ہے۔ سری لنکن ٹیم جنوبی افریقہ میں موجود ہے جہاں اسے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز میں آئی لینڈرز فتح یاب رہی تھی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑی جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز سے تیزی سے ہم آہنگی حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی بدترین رہی، ملک سے باہر فتوحات کا انحصار تیزی سے کنڈیشنز سے آگاہی حاصل کرنے پر ہوتا ہے۔

، کھلاڑیوں کو ملک سے باہر بھی ہرطرح کی کنڈیشنز میں عمدہ پرفارم کرنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی