جاوید میانداد نے پی سی بی گول میز کانفرنس کو مذاق قرار دیدیا

جاوید میانداد نے پی سی بی گول میز کانفرنس کو مذاق قرار دیدیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان جاوید میانداد نے پی سی بی کی گول میز کانفرنس کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز لگارکھے ہیں تو پاکستانی کرکٹرز کو بلانے کاکوئی فائدہ نہیں ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور عظیم بلے باز جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گول میزکانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا انہوں نے پی سی بی کے رویے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی کوچز نے پاکستان کی کرکٹ تباہ کردی ہے دکھ اس بات کا ہے کہ بورڈ بھی یہ سمجھتا ہے کہ غیر ملکی کوچ ہی ٹیم کے لیے بہتر ہیں پی سی بی کی گول میز کانفرنس پر بات چیت کرتے ہوئے میانداد نے کہا کہ اخباروں سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھے بھی گول میز کانفرنس میں بلایا ہے مگر مجھ سے ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی