ڈی کوک ون ڈے میں 3 ہزارسے 36 رنز دور

ڈی کوک ون ڈے میں 3 ہزارسے 36 رنز دور

سینچورین(اے پی پی) سٹار جنوبی افریقن ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کو ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 36 رنز درکار ہیں، وہ یہ اعزاز پانے والے 16ویں جنوبی افریقن بلے باز بن جائیں گے، پروٹیز کی جانب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز جیک کیلس کو حاصل ہے جنہوں نے 11550 رنز بنا رکھے ہیں۔ ڈی کوک نے 2013ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت ان کا شمار پروٹیز ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، انہوں نے اب تک 73 میچز میں 2964 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 11 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی