الاویز کلب اسپینش کوپا ڈیل رے تاریخ میں پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا

الاویز کلب اسپینش کوپا ڈیل رے تاریخ میں پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا

میڈرڈ(اے پی پی) الاویز کلب نے اسپینش کوپا ڈیل رے فٹ بال کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، فاتح کلب نے سیمی فائنل سیکنڈ لیگ میں سیلٹا ویگو کو ہرا کر کوپا ڈیل رے کی 96 سالہ تاریخ میں پہلی بار فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اسپینش کوپا ڈیل رے فٹ بال کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل سیکنڈ لیگ میچ میں الاویز کلب نے سیلٹا ویگو کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دی۔

اور ایگریگیٹ سکور 1-0 کی بدولت فائنل میں جگہ بنا لی، دونوں ٹیموں کے درمیان فرسٹ لیگ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوئی تھی۔ الاویز کلب کو فائنل میں بارسلونا کا چیلنج درپیش ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی