بسمہ معروف ون ڈے میں2 ہزار رنز بنانیوالی پہلی قومی کرکٹر بن گئیں

بسمہ معروف ون ڈے میں2 ہزار رنز بنانیوالی پہلی قومی کرکٹر بن گئیں

کولمبو( اے این این )قومی ویمن کرکٹر اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بسمامعروف نے ون ڈے کرکٹ میں 2 ہزار رنز بناکر پہلی پاکستانی کرکٹر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ٗکپتان ثناء میر نے ایک روزہ میچوں میں 100 وکٹوں کا سنگ میل بھی عبور کرلیا ٗ آئی سی سی کا ٹویٹر پر دونوں کھلاڑیوں کا مبارکباد کا پیغام ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر بسمامعروف نے دوہزار رنز کا سنگ میل گذشتہ روز بنگلہ دیش کیخلاف ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچ میں حاصل کیا۔آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹر پیچ پر پاکستانی کرکٹر کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ٹوئٹر کے ذریعے بسماکو مبارکباد دی گئی۔

ٹی 20 کپتان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ٹی20 کی کپتانی کا موقع دیا گیا ہے اور نئے آنے والے چیلنجز کیلئے پوری طرح تیار ہوں۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر نے ایک روزہ میچز میں 100 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کرلیا۔ثنا میر یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر ہیں۔ان کے اس اعزاز پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے بھی انہیں ٹوئٹ کے ذریعے مبارکباد دی۔آئی سی سی کے مطابق ثنا میر ویمن کرکٹ کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی 15ویں کھلاڑیں ہیں۔انہوں نے یہ ریکارڈ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے کوالیفائینگ رانڈ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بنایا۔پاکستان ویمن ٹیم نے اس میچ میں 67 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی