لاستھ مالنگا فٹ ہوگئے، آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کھیلیں گے

لاستھ مالنگا فٹ ہوگئے، آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کھیلیں گے

کولمبو(اے پی پی) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا فٹنس مسائل سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ لاستھ مالنگا گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے تقریباً ایک سال تک سری لنکن ٹیم سے باہر رہے، انہوں نے آخری ٹی 20 میچ فروری 2016 میں یو اے ای کے خلاف کھیلا۔ سری لنکا کرکٹ کے مطابق فاسٹ باؤلر فٹنس مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی