فلم منا بھائی چلے امریکاکی شوٹنگ اگلے سال شروع ہوگی

فلم منا بھائی چلے امریکاکی شوٹنگ اگلے سال شروع ہوگی

واشنگٹن (این این آئی)منا بھائی نے سر کٹ کے ساتھ امریکا جانے کے لیے تیاری شروع کر دی، منا بھائی سیریز کی اگلی فلم ’منا بھائی چلے امریکا‘ کی شوٹنگ کا آغاز 2018ء میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔منا بھائی کی کامیڈی سب کو خوب ہنساتی ہے، منا بھائی نے اوباما کے وقت امریکا جانے کی تیاری شروع کی تاہم پھر سنجے دت کو جیل ہوگئی۔اب فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع ہوگی، اب ٹرمپ منا بھائی کی فلم میں نظر آئیں گے یا نہیں یہ تو وقت بتائیگا۔

سنجے دت کی مایہ ناز اداکاری کے ساتھ اس سلسلے کی دو شہرہ آفاق فلمیں ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور ’لگے رہو منا بھائی‘ اپنا لوہا منوا چکی ہیں۔

مزید : کلچر