سنجے دت کی زندگی پر فلم سے منیشا کوئرالہ نے فلمی دنیا میں دوبارہ قدم رکھ دیا

سنجے دت کی زندگی پر فلم سے منیشا کوئرالہ نے فلمی دنیا میں دوبارہ قدم رکھ دیا

ممبئی (این این آئی) بالی وڈ میں 90ء کی دہائی میں انڈسٹری پر راج کرنے والی معروف اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کافی عرصے تک فلم انڈسٹری سے دور رہنے کے بعد اب دوبارہ فلمی نگری میں قدم رکھ دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منیشا سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار اداکر تی نظر آئیں گی۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا کردار ادا کر رہے ہیں ٗمنیشا نرگس دت یعنی فلم میں رنبیر کپور کی ماں کا کردار ادا کریں گی۔فلم میں رنبیر کپور اور منیشا کے علاوہ سونم کپور اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ واضح رہے سنجے دت اور منیشا کوئرالہ نے کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائی ہیں جس میں کارتوس، خوف اور یلغار شامل ہے۔

مزید : کلچر