مبینہ پولیس مقابلے میں قصورمیں ایک ڈاکو ہلاک،دوسرا گرفتار،2ساتھی فرار
قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قصور مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو ،دوسرا گرفتار جبکہ 2فرار ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے کھڈیاں میں ڈیوٹی پر مامور پولیس پر ڈاکووؤں نے اچانک گولیوں کی برسات کردی ،فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری نے موقع پر بھر پور جوابی فائرنگ کی ۔پولیس کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2ڈاکوں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جن میں ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیااور دوسرے پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت ارشد عرف ارشدی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے دیگر 2ساتھی اندھیرے کافائدہ اٹھاکر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے زخمی اور ہلاک ڈاکوسے اسلحہ برآمد کرکے انہیں ہسپتال منتقل کردیا ہے۔تاہم پولیس حکام کا کہناہے کہ فائرنگ کے واقعے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے اور ہلاک ڈاکو کی شناخت ارشد عرف ارشدی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فرار ہونیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔