7سالہ بچے سے بندوق چلنے سے 10سالہ بڑا بھائی جاں بحق ہو گیا
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ہنجروال کے علاقہ میں کھیل کھیل میں 7سالہ بچے سے بندوق چلنے سے 10سالہ بڑا بھائی جاں بحق ہو گیا ، دونوں بچے نانا کی بندوق سے کھیل رہے تھے کہ گولی چل گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقے امین پارک میں 8سالہ علی حمزہ اور 10سالہ علی رضا اپنے ناناکی بندوق سے کھیل رہے تھے کہ اسی دوران اچانک گولی چل گئی جو 10سالہ علی رضا کے سر میں جالگی ۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بندوق کو اپنے قبضے میں لے کر بچے کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے بچے کے نانا سے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ وہ بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی کرتا ہے اور اس کے پاس موجود اسلحہ لائسنس یافتہ ہے۔پو لیس نے کا رروا ئی کا