پنجاب بار کونسل کے انتخابات کا تنازعہ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

پنجاب بار کونسل کے انتخابات کا تنازعہ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب بار کونسل کے انتخابات کا تنازعہ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا، حامد خان گروپ نے پنجاب بار کونسل کے انتخابات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے، عدالت نے بار کونسل سے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شاہد وحید نے ممبر پنجاب بار جمیل اصغر بھٹی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کا الیکشن چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب بار کے وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی اور مخالف دھڑے نے ہارس ٹریڈنگ کر کے ممبران پنجاب بار کو ساتھ ملایا، درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل شکیل الرحمن نے بدنیتی دکھاتے ہوئے مخالفین کا ساتھ دیا اور اپنے دفتر میں پنجاب بار کے انتخابات منعقد کرائے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ پنجاب بار کے متنازع الیکشن کالعدم کئے جائیں اوروائس چیئرمین ملک عنایت اورچیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی کو کام کرنے سے روکا جائے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد پنجاب بار کونسل سے 22 فروری تک جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : علاقائی