بھارتی چینلز کی نشریات پر عائد پابندی کیخلاف دائردرخواست پرحکومت کو نوٹس

بھارتی چینلز کی نشریات پر عائد پابندی کیخلاف دائردرخواست پرحکومت کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے بھارتی چینلز کی نشریات پر عائد پابندی کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 2مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔درخواست گزار لیو کمیونیکیشن کی درخواست میں ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ درخواست گزار کے پاس بھارتی ڈرامے دکھانے کا لائسنس ہے لیکن پیمرا نے بلاجواز بھارتی ڈرامے دکھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پیمرا کو صرف پاکستانی چینلز ریگولیٹ کرنے کا اختیار ہے، ۔ پیمرا کو بھارتی چینلز کی نشریات ریگولیٹ کرنے کا اختیار نہیں،لہذا بھارتی چینلز کی نشریات پر پابندی کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ پیمرا کے وکیل منصور اعوان نے جواب جمع کرا تے ہوئے بتایا کہ پاکستانی چینلز پر بھارتی فلمیں دکھا سکتے ہیں تاہم پاکستانی چینلز پر بھارتی ڈرامے دکھانے پر پابندی ہے.۔ پیمرا کے وکیل نے بتایا کہ پیمرا رولز کے تحت پاکستانی چینلز پر 6فیصد غیر ملکی مواد نشر ہو سکتا ہے لیکن صرف ان فلموں کی نمائش کی اجازت دی جا رہی ہے جو ہماری پالیسی کے مطابق ہوں گی تاہم اگر بھارت پاکستانی ڈرامے دکھانے کی اجازت دے گا تو پیمرا بھی بھارتی ڈرامے دکھانے کی اجازت دیدے گاجس پر درخواست گزار کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے پمرا کے موقف پر حیرت کا اظہارکرتے ہوئے یہ اعتراض اٹھایا کہ بھارتی فلمیں ریلیز ہوسکتی ہیں تو چینلز پربھارتی مواد پر کیسے پابندی لگائی جاسکتی ہے جس پر فاضل عدالت نے درخواست گزار کی وکیل کے اعتراض پر وفاقی حکومت کو 2 مارچ کے لئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

مزید :

علاقائی -