افتتاحی میچ،پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ڈیوڈ ملان نے پی ایس ایل کی دوسری بڑی شراکت قائم کر دی

افتتاحی میچ،پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ڈیوڈ ملان نے پی ایس ایل کی دوسری ...
افتتاحی میچ،پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ڈیوڈ ملان نے پی ایس ایل کی دوسری بڑی شراکت قائم کر دی

  


دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو میں اسلام آباد اور پشاور زلمی کے درمیان ہونیوالے پہلے میچ میں پشاور زلمی کے کھلاڑی کامران اکمل اور ڈیوڈ ملان نے 122رنز کی شراکت کھیل کر پی ایس ایل کی دوسری بڑی شراکت داری قائم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کھلاڑی ڈیوڈملان نے 30گیندیں کھیل کر 43رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کامران اکمل نے 48گیندوں پر 88رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سیزن ٹو کی اب تک کی سب سے بڑی شراکت داری قائم کی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے واٹسن اور شرجیل خان نے 153رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔

مزید : T20