بارش برسانے والی ہواؤں کا سلسلہ نکل گیا ، چند روزموسم خشک ،سرد رہے گا

بارش برسانے والی ہواؤں کا سلسلہ نکل گیا ، چند روزموسم خشک ،سرد رہے گا

لاہور (کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والی ہواؤں کا سلسلہ ملک سے نکل جانے کے باعث آئندہ چند روز تک ملک میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔خیبرپختونخوا: بالاکوٹ7، پٹن، میرکھانی4، کالام، دیر2، گلگت بلتستان: بگروٹ3، چلاس2، گلگت 1، کشمیر: مظفرآباد1 ملی میٹر بارش جبکہ ہنزہ میں ایک انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں کالام منفی9، پاراچنار، استورمنفی8، گوپس، چترال، سکردو، قلات منفی6، مالم جبہ منفی5، دروش منفی4، بگروٹ، دیر منفی3، راولاکوٹ، ہنزہ، ڑوب منفی2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت میں اسلام آباد میں5 ، لاہور میں8 ، کراچی میں14، پشاور میں8 ، کوئٹہ میں منفی ایک ، مری میں2 ، فیصل آباد میں7 ، ملتان میں9 اور حیدر آباد میں10 سنٹی گریڈ رہا۔

مزید : علاقائی