پرویز مشرف نے عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کر دیں
دبئی (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے ملکی سیاست میں بھر پور کردارادا کرنے اور عام انتخابات 2018کیلئے تیاریاں شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف سیاسی شخصیات رابطے میں ہیں جلد تیسری بڑی سیاسی قوت سامنے لائیں گے،ملک کو درپیش گونا گوں مسائل حل کرنا چاہتا ہوں،پارٹی کو 2018کے انتخابی میدان میں پوری تیاری کے ساتھ اتارنے کیلئے جدید تیکنیک استعمال کرینگے۔ وہ دبئی میں پارٹی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ،س موقع پر میجر جنرل(ر)راشد قریشی ،ڈاکٹر محمد امجد اور غوث شہزاد بھی موجود تھے۔ پرویز مشرف نے میڈیا سے متعلق منصوبہ بندی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا ٹیم کو ہدایت کی کہ ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے میری سوچ اور منصوبہ بندی عوام تک موثر انداز میں پہنچائی جائے۔