ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات سے پریشان

ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات سے پریشان

واشنگٹن (اے این این)مسلمز فار ٹرمپ تنظیم کے چیئرمین ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات ٹرمپ انتظامیہ کے لیے باعث پریشانی ہیں ۔جرمن نشریاتی ادارے کودیئے گئے انٹرویومیں ساجد تارڑ نے کہا کہ پاکستان کو دیکھنا چاہیے کہ عالمی سطح پر چین کیا کردار ادا کر رہا ہے۔ چین اور امریکا کے تعلقات میں تناؤ ہے اور پاکستان کا رجحان چین کی طرف بڑھتا جا رہا ہے۔ ساجد تارڑز کے مطابق یہ درست ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ روس کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا چاہتی ہے لیکن ایک ایسی صورتحال جب چین ساتھ جنوبی بحیرہ چین میں امریکا کے اتحادیوں کے لیے خطرہ بن رہا ہو تو امریکا اور چین کے تعلقات تنا ؤکا شکار تو ہوں گے۔ ساجد تارڑ نے کہا کہ چین کے مقابلے میں امریکا نے پاکستانی فوج اور امدادی شعبوں میں بے پناہ سرمایہ کاری کی ہے۔ مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کیے جانے کے حوالے سے ساجد تارڑ نے کہا کہ موجودہ فہرست بڑھ بھی سکتی ہے۔ انہوں نے پاکستانی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ کے مشیر طارق فاطمی امریکا گئے تھے لیکن ان کا دورہ کامیاب نہیں ہوا تھا کیوں کہ انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ میں شامل لوگوں سے ملاقات نہیں کی تھی۔ ساجد تارڑ نے کہا کہ پاکستان امریکا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا اور نہ ہی اس نے کھل کر اپنی خارجہ پالیسی امریکا کو واضح کی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ

مزید : علاقائی