پانی ،کشمیر کیلئے جان دیدینگے ،جسموں پر بم باندھ کر بھارتی ڈیم اڑا دینگے :کسان تنظیمیں

پانی ،کشمیر کیلئے جان دیدینگے ،جسموں پر بم باندھ کر بھارتی ڈیم اڑا دینگے ...

لاہور(کامرس رپورٹر)کسان تنظیموں کے رہنماؤں نے پاکستان کے پانی پر بھارت ، امریکہ اور ورلڈ بنک کے گٹھ جوڑ ،سند ھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور حکومت کی جانب سے آبی جارحیت پر خاموشی پر بغاوت کا اعلان کر تے ہوئے باور کرایا ہے کہ بھارتی آبی جارحیت روکنے کے لیے ملک بھر کے کسان اور کاشتکار بارڈرز پر سراپا احتجا ج ہو نگے۔ اپنے جسموں پر بن باندھ کر بھارتی ڈیم اڑا دینگے ، انہون نے حافظ محمد سعید کو محب وطن اورمجاہد کشمیر قراردیتے ہوئے پابند سلاسل کرنے کے حکومتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کیا کہ حکمران بھارت ،امریکہ اور مغرب کو خوش کرنے کیلئے جتنی مرضی گرفتاریاں کرلیں اب تمام کسان حافظ محمد سعید کے قافلے میں شریک ہوچکے ہیں۔بھارت کوکسی صورت پاکستانی دریاؤں پر ڈیمز بنانے نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار مقر رین نے پاکستان متحدہ کسان محاذ کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں ہونے والی بھارتی آبی جارحیت ،بھارت ، امریکہ ،ورلڈ بنک گٹھ جوڑ کے موضوع پر’’کسان کانفرنس ‘‘سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔کانفر نس کی صدارت متحدہ کسان محاذ کے چےئرمین محمد ایو ب میونے کی ۔ مقررین میں برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد،پاکستان کسان اتحاد کے چےئرمین خالد کھوکھر ،پاکستان واٹرموومنٹ کے مرکزی رہنماسیف اللہ خالد،سندھ کے رہنما خالد سیف ،کسان بورڈپاکستان کے صدر چودھری نثار علی خان ،زمیندار ایکشن کمیٹی کے وائس چےئرمین نوراحمد بلوچ ،انجمن کاشتکاراں خیبرپختونخواہ کے رہنما خلیل جا ں نثار ،ممتاز سماجی رہنماحق نوازگھمن ، تحریک آزادی کشمیر کے رہنما ابوالہاشم ربانی ۔حافظ ابوالحسن اورانیشنل کشمیر رائٹس کمیشن کے چےئرمین رائے نوازکھرل شامل تھے۔ متحدہ کسان محاذ کے چےئرمین محمد ایوب میو کاکہناتھاکہ ماضی میں ہمیں چیمبرز ،تنظیموں اور سرکاری افسروں نے استعمال کیاجو پاکستان چھوڑ کر آج بیرون ملک شفٹ ہوگئے ہیں لیکن ہم پرعزم ہیں اورحق وسچ کیلئے آوازاٹھاتے رہیں گے انہوں نے حافظ محمد سعید کو افضل مسلمان قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ نریندر مودی نے پاکستان کے دریاؤں کو خشک کرنا ہے جس کیلئے وہ امریکہ ،آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے ساتھ ملکر سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کی سازش کررہاہے حکمرانوں کا اگر یہی رویہ رہا تو ہم باغی بن کر بغاوت کریں گے انہوں نے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کی فیملی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور پاکستانی افواج سے اپیل کی کہ وہ بھارتی آبی جارحیت کے معاملے کو دیکھے،حکومت سے بات کریں اگر ہمیں بارڈرزکابھی رخ کرنا پڑاتو کریں گے پانی اور کشمیر کیلئے جان دے دیں گے لیکن بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر ڈیمز نہیں بنانے دیں گے ۔ لارڈ نذیر احمد نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت پاکستان کاپانی بند کرکے اسے خشک سالی میں دھکیل رہاہے ہمارے حکمران اس ایشو پر جنگ کیلئے تیار نہیں ہے ہمیں حکمرانوں پر پریشر ڈالنا ہوگا ۔ خالد کھوکھر نے کہاکہ پاکستانی معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے اگر زراعت نہ ہوگی تو پاکستانی معیشت ختم ہوجائے گی اورپاکستان مضبوط نہیں ہوگا ہم پاکستان کی زراعت اور معیشت کو بہتر کرنے کی بات کرتے ہیںیہی ہمارا قصور ہے جب اس ایشو پر آوازاٹھاتے ہیں تو حکمران ہمارے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کرتے ہیں۔خالد سیف نے کہاکہ آج سندھ کے علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں جسکی وجہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنا ہے چودھری نثار علی خان نے کہاکہ سی پیک تیار ہوجانے سے پاکستان کے پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا پانی کی وجہ سے پاکستان پہلے ہی مسائل کا شکار ہے اب بھارت پاکستانی دریاؤں پر مزید ڈیمز بنانے جارہاہے اگر بی آربی خشک ہوگئی تو پاکستان کی دفاعی لائن تباہ ہوجائے گی۔ نوراحمد بلوچ نے کہاکہ پانی ایک زندگی ہے جس کے بغیر ہم زندہ نہیں رہ سکتے۔ ا خلیل جا ں نثار نے کہاکہ خیبرپختونخواہ کا پانی اتنا مسئلہ نہیں ہے جتنا یہ پنجاب اورسندھ کا مسئلہ ہے پتہ نہیں پنجاب کے عوام اس ایشو پرکیوں کھڑے نہیں ہو تے ۔ حق نوازگھمن نے کہاکہ آج وقت آچکاہے کہ ہمیں سفارتکاری سے نکل کر پانی کیلئے جنگ لڑنا ہوگی۔ تحریک آزادی کشمیر کے رہنما ابوالہاشم اورحافظ ابوالحسن کاکہناتھاکہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے اس جیل پر ظلم کرنے والا سب سے بڑا ظالم ہے ہم کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ ہیں 12فروری کو لاہور مال روڑ پربھارتی آبی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی جائے گی ۔ رائے نوازکھرل نے کہاکہ نریندر مودی سن لیں جب تک اس ملک میں حافظ محمد سعید سپوت اوراس کے جانثار سلامت ہیں پاکستان کے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں روکا جاسکتا انہوں نے کہاکہ بھارتی ٹینکوں کے آگے لیٹ کر انہیں پاکستان آنے سے روکا جاسکتاتھا تو ہم آج جسموں سے بم باندھ کر بھارتی ڈیموں

مزید : علاقائی