روس کی ایران کو ایس ۔300 میزائل سسٹم کی فراہمی مکمل

روس کی ایران کو ایس ۔300 میزائل سسٹم کی فراہمی مکمل

تہران (اے پی پی) روس نے ایک دفاعی معاہدے کے تحت ایران کو دی جارہی ایس ۔300 میزائل نظام کی فراہمی 2016کے دوران مکمل کرلی ہے ۔روس کے سرکاری خبر رساں ادارے تاس سے گفتگو کرتے ہوئے ایران میں تعینات روسی سفیر نے اس امر کا اعلان کیا ۔ روسی سفیر لیوان دہاگرن نے کہا کہ روس ایران کو بھاری پانی کے بدلے افزودہ یورینیم کی فراہمی کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

مزید : عالمی منظر