پاناما کیس 20کروڑ پاکستانیوں کا کیس ہے، یاسین گھمن

پاناما کیس 20کروڑ پاکستانیوں کا کیس ہے، یاسین گھمن

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا ہے کہ جب سے پاناما آیا نواز شریف صرف فیتے کاٹ رہے ہیں، زندگی میں کبھی نہیں سنا کہ آدھی موٹر وے کا افتتاح ہوا ہو ، فیتے کاٹنے سے کچھ نہیں ہوگا انہیں تلاشی تو دینا پڑے گی ، پاناما کیس 20کروڑ پاکستانیوں کا کیس ہے، ملک کا نمبرون مسئلہ کرپشن ہے ، اس کے خاتمے کے بغیر ملک میں ترقی نہیں ہوسکتی پاناما لیکس نے حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کر دیا۔یاسین گھمن نے کہاکہ پاناما کیس کے بعد ہر چیف ایگزیکٹو کرپشن سے خوفزدہ رہے گا،عدالت میں جو حقائق سامنے آرہے ہیں اسی سے پاکستان تبدیل ہوگا۔تبدیلی کیلئے کرپٹ اشرافیہ کو سزا دینا ہوگی ،ایسی نیب کو 100سال بھی چلائیں تو کرپشن بڑھے گی۔ اس سے پہلے کبھی کسی طاقتور کی عدالت میں تلاشی نہیں ہوئی تاہم عدالت میں جو حقائق آرہے ہیں اسی سے پاکستان تبدیل ہوگا، قطر کے سفیر نے کہاہے کہ ان کا قطری شہزادے کے خط سے تعلق نہیں،قطری حکومت جانتی ہے کہ ان کی بدنامی ہورہی ہے۔(ن) لیگ کہتی ہے نجی معاملہ ہے تو وزرا ء سپریم کورٹ کیوں آتے ہیں ، لوگوں کو سب پتہ ہے کہ قطری خط فراڈ ہے۔شریف خاندان کا اصل منی ٹریل وہ ہے جو اسحاق ڈار نے تحریری اعتراف کیا آج اگر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے تو وزیر اعظم سے لے کر تمام وزرا تک کا احتساب کرنا ہوگا۔

مزید : عالمی منظر