سیکیورٹی معاملات، سی آئی اے کے سربراہ کا دورہ ترکی

سیکیورٹی معاملات، سی آئی اے کے سربراہ کا دورہ ترکی

انقرہ (اے پی پی) ترک حکام کے مطابق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو جمعرات کو ترکی پہنچے ۔ بتایا گیا ہے کہ وہ سکیورٹی معاملات کے حوالے سے امریکا میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے رہنما فتح اللہ گولن کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے۔

ترکی اپنے ہاں ناکام فوجی بغاوت کا الزام اسی ترک مذہبی رہنما پر عائد کرتا ہے۔ ایک ترک حکومتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں شام میں ان کرد باغیوں سے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی، جن کی انقرہ حکومت مخالفت کرتی ہے۔ سی آئی اے کے ڈائریکٹر کو ترکی بھیجنے کا فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے مابین پینتالیس منٹ تک ہونے والی ٹیلی فون گفتگو کے دوران کیا گیا۔

مزید : عالمی منظر