شہید کشمیر محمد افضل گرو کی چو تھی برسی پرمقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کاروبار زندگی معطل

شہید کشمیر محمد افضل گرو کی چو تھی برسی پرمقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کاروبار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(کے پی آئی) شہید کشمیر محمد افضل گرو کی چو تھی برسی پر جمعرات کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا بھارتی فورسز کی بھاری جمعیت نے کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا درجنوں شہری زخمی ہو گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں آج ( جمعہ کو) لالچوک سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر دفتر کی طرف مارچ کیا جائے گا جبکہ شہید کشمیر مقبول بٹ کی برسی پر ہفتے کو بھی ہڑتال ہو گی۔جمعرات کومزاحمتی قیادت سید علی گیلانی ، میر واعظ اور یاسین ملک کی طرف سے افضل گورو کو دہلی کے تہاڑ جیل میں تختہ دار پر لٹکانے کی برسی کی مناسبت سے9 فروری کو انکی چوتھی برسی پر ہڑتال کی اپیل کی گئی تھی ۔
جمعرات کو مقبوضہ کشمیر بھر میں تمام کاروباری ادار ے بازار دکانیں بند رہیں ٹرانسپورٹ کا سلسلہ معطل رہا جبکہ ریل سروس بھی معطل رہی ۔ مقبوضہ کشمیر کے کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔محمد افضل گورو کو نو فروری دوہزار تیرہ میں جبکہ محمد مقبول بٹ کوگیارہ فروری1984 کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں حق خودارادیت کے مطالبے کے جرم کی پاداش میں پھانسی دی گئی تھی۔ یاد رہے شہید کشمیر محمد افضل گرو کو بھارت نے 2001 کے پارلیمنٹ حملہ کیس میں 9 فروری 2013 کو نئی دہلی کے تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی تھی ان کا جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے تہار جیل میں دفن کر دیا گیا تھا جمعرات کو ہڑتال اور لالچوک سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر دفتر چلو کی کال کے پیش نظر سیکورٹی تھی۔ شہر خاص میں بندشیں اور قدغنیں عائد تھیں ۔ احتجاجی مظاہروں اور جلوسوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر سمیت وادی کے حساس علاقوں اور اضلاع میں بھی سیکورٹی سخت تھی سری نگر کے پائین علاقوں میں بھی حساس جگہوں اور ناکوں پر اضافی فورسز اور پولیس اہلکار تعینات تھے ۔شمالی کشمیر کے اضلاع خاص طور پر سوپور قصبے میں بھی ممکنہ احتجاجی مظاہروں سے پیشگی میں ہی روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے تھے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے کیلئے کئی مزاحمتی لیڈروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔حریت کانفرنس گ کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی مسلسل اپنی حید پورہ رہائش گاہ میں نظر بند ہیں جبکہ پارٹی ذرائع کے مطابق راجہ معراج الدین کلوال کو بھی گھر میں خانہ نظر بند رکھا گیا تحریک حریت کے سنیئر کارکن عمر عادل ڈار کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تاہم وہ گھر میں موجود نہیں تھے۔ادھر لبریشن فرنٹ نے کہا ہے کہ پولیس نے مشتاق احمد کو حراست میں لیا جبکہ ضلع کپوارہ کے صدر محمد رفیق وار کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔سید علی شاہ گیلانی،معراج الدین کلوال نظر بند مشتاق احمد اورمحمد رفیق وار گرفتار

مزید :

عالمی منظر -