ٹیکس نادہندگی پر سمن جاری

ٹیکس نادہندگی پر سمن جاری
 ٹیکس نادہندگی پر سمن جاری

  


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی ٹینس پلیئر ثانہ مرزا کو ٹیکس نادہندگی پر کمشنر آف سروس ٹیکس کی جانب سے سمن جاری کر دیا گیا ہے جس میں انھیں 16 فروری تک پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا کے ذمہ تلنگانا حکومت کی جانب سے انھیں دیے گئے ایک کروڑ روپے کی رقم پر ٹیکس واجب الادا ہے جواس رقم پر چودہ اعشاریہ پانچ فیصد بنتا ہے۔ واضح رہے کہ تلنگانا کی حکومت نے 2014ء4 میں ثانیہ مرزا کو ریاست کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا تھا، اس سلسلے میں انھیں بڑے ٹورنامنٹس کی تیاریوں کیلئے ایک کروڑ روپے کی رقم دی گئی تھی۔ اب ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے ثانہ مرزا کو طلب کرتے ہوئے 16 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے

مزید : صفحہ اول