کا نفر نس کے تر بیتی سیشن میں خبر نویسی، سوشل میڈیا کے استعما ل سمیت اہم امور کی ٹر ینگ

کا نفر نس کے تر بیتی سیشن میں خبر نویسی، سوشل میڈیا کے استعما ل سمیت اہم امور ...

لاہور(رپورٹنگ ٹیم )روزنامہ پاکستان کی جانب سے منعقدہ بیوروز کانفرنس میں شرکاء کو خبر نویسی ،سوشل میڈیا کے استعمال ، خبروں کی ترسیل اور سپاٹ رپورٹنگ کے حوالے سے خصوصی تربیت دی گئی ۔گروپ ایڈیٹر کو آر ڈی نیشن ایثار رانا نے سیشن کنڈکٹ کرتے ہوئے بیورو چیفس کو بہتر انداز میں خبر تحریر کرنے ،تحقیقاتی رپورٹنگ اور بڑے واقعات کی ایونٹ کوریج کے بارے میں بتایا اور کہا کہ خبر کے مندرجات بناوٹ اور تفصیلات اچھی کوریج کی ضمانت میں نیوز روم کو قصور وارٹھہرانا درست نہیں ۔نیوز روم کا سٹاف رات بھر سفٹ کر کے اخبار تیار کرتا ہے اور اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ مختلف ذرائع سے آنے والی خبروں کو اکا موڈیٹ کیا جائے جو کہ جان جوکھوں کا کام ہے اور اس کو ہمارا سٹاف یقینی بناتا ہے۔نمائندگان خبریں بہتر انداز میں تحریر کر کے بھجوائیں تو شکایات بھی کم ہو سکتی ہیں اور کوریج بھی بہتر بنائی جا سکتیہے۔

مزید : صفحہ اول