کراچی ،سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے میں 6دہشتگرد ہلاک

کراچی ،سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے میں 6دہشتگرد ہلاک

کراچی (آن لائن)کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے میں 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں شدید فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کاروباد بند جبکہ شہری گھروں میں محصور ہوگئے تھے۔تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قرین دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائر نگ کردی ، جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر ملزمان گلیوں میں داخل ہوکر فائرنگ کرتے رہے ، اس دوران پولیس اہلکاروں نے پیش قدمی کی تو ملزمان نے ایک بار پھر براہ راست پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ شروع کردی ، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں مزید 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق سپرہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی پر چھاپا مارا تو ملزمان نے فائنگ کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔جن کی شناخت کی جارہی ہے تاہم چھاپہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا تھا ۔

مزید : صفحہ اول