سابق ایم ایس میوہسپتال ڈاکٹر امجد شہزاد کے اعزاز میں ظہرانہ

سابق ایم ایس میوہسپتال ڈاکٹر امجد شہزاد کے اعزاز میں ظہرانہ

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈیپارٹمنٹ آف سرجری کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کی طرف سے سابق ایم ایس میو اسپتال ڈاکٹر امجد شہزاد کے اعزاز میں تقریب اور ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں میواسپتال کے سینئر پروفیسرز نے شرکت کی۔شرکاء نے ڈاکٹر امجد شہزاد کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے ایشیا کے بڑے اسپتال میں مریضوں کی بہترین خدمات سرانجام دیں۔چیف ایگزیٹومیواسپتال پروفیسر اسد اسلم خاں اور چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سرجری پروفیسر خالد مسعود گوندل نے عوام الناس اور دُکھی انسانیت کی خدمت پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں پرووائس چانسلرپروفیسر قاضی محمد سعید،پروفیسرمحمود ایاز،پروفیسر عامرزمان خاں،پروفیسر اصغر نقی ،پروفیسر ابرار اشرف علی،پروفیسر ارشاد حسین قریشی،پروفیسر عائیشہ شوکت سمیت سینئر ڈاکٹرز موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1