پیپلز پارٹی کو سینئر جیالوں او ر نئے خون سے فائدہ اٹھانا چاہیے،شمیم نیازی
لاہور( لیڈی رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر خاتون رہنما بیگم شمیم خان نیازی نے ’’پاکستان‘‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قمر زمان کائرہ کو صدر پیپلز پارٹی پنجاب ‘ندیم افضل چن کو جنرل سیکرٹری اور مصطفی نواز کھوکھر کو سیکرٹری اطلاعات پنجاب بنا کر اچھا اقدام کیا ہے۔
یہ تینوں ہی پارٹی کے ایک بہترین چوائس ہیں گزشتہ دنوں قمر زمان کائرہ نے خواتین کا اجلاس بلا کر ان سے رائے لی اور یقین دہانی کروائی کہ خواتین کی باتوں کو چئیرمین تک پہنچایا گیا ہے ان کے اس اقدام سے پارٹی خواتین کے اندر ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو سینئرجیالوں اور پارٹی کے نئے خون کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔