جعلی شریفوں اور پیروں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا

جعلی شریفوں اور پیروں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا

لاہور(نمائند ہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ جعلی شریفوں اور جعلی پیروں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے جعلی پیر لوگوں کے جن نکالتے ہوئے جان لے لیتے ہیں اور حکومت میں بیٹھے جعلی شریفوں نے ٹیکسوں اور مہنگائی کی آڑمیں عوام کا بھرگس نکال دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام پر کہر بن کر نازل ہوئے ہیں جعلسازی مسلم لیگ (ن) کا وطیرہ بن گئی ہے۔

جعلی قطری خطوں کے بعد اب جعلی سروے کروانے کی بھرمار کر دی ہے مسلم لیگ ن کی گڈ گورننس کاغذوں کی حد تک ہے زمینی حقائق اس سے یکسر مختلف ہیں عوام کو دو وقت کی روٹی دستیاب نہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1