کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے شیخ زید ہسپتال میں آگاہی واک

کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے شیخ زید ہسپتال میں آگاہی واک

لاہور(جنرل رپورٹر) کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے شیخ زید ہسپتال میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔پاکستان ریسرچ کونسل کے زیر اہتمام ہونے والی واک کا آغاز شیخ زید ہسپتال کی مین بلڈنگ سے ہوا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ تمباکو کے استعمال سے بھی یہ مرض پھیلتا ہے جس میں جگر، پھیپھڑوں، چھاتی اور خون کا کینسر شامل ہے۔واک میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر اشتر علی زیدی، نیشنل ہیلتھ ریسرچ کونسل کی ایچ او ڈی صائمہ ناز اور ظل ہما سمیت پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر تھنک پنک بریسٹ کینسر اویئرنیس اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر رخسانہ شیر کا کہنا تھا کہ کینسر جیسے مرض کی بروقت تشخیص کر لی جائے تو اس کا علاج آسان اور ممکن ہوتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1