ایک ماہ گزر گیا ،روٹریکلبپارکنگ سسٹم فعال نہ ہو سکا ،شہری مایوس

ایک ماہ گزر گیا ،روٹریکلبپارکنگ سسٹم فعال نہ ہو سکا ،شہری مایوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اقبال بھٹی)لاہور پارکنگ کمپنی کی طرف سے لگایا گیا روٹری کلب پارکنگ سسٹم ایک ماہ بعد بھی فعال نہ ہو سکا ،10 جنوری2017کو فیروز پور روڈ اچھرہ پر 16گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے روٹری کلب پارکنگ سسٹم نصب کیا گیا تھا ،جو کہ ابھی تک غیر فعال پڑا ہے ،جبکہ اس بارے لاہور پارکنگ کمپنی کے افسران نے دعوے کئے تھے کہ نیا سسٹم دو تین دن میں فعال ہو جائے گا ،جو کہ ایک ماہ بعد بھی فعال نہ ہو سکا تفصیلات کے مطابق شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لئے لاہور پارکنگ کمپنی نے روٹری کلب پارکنگ سسٹم متعارف کرا یا ہے ،جس کی وجہ سے کم سے کم جگہ پر زیادہ گاڑیاں کھڑی کی جا سکیں گی،جس کے لئے ابتدائی طور پر اچھرہ فیروز پور روڈ پر 10جنوری کوروٹری کلب پارکنگ سسٹم لگایا گیا تھا ۔سسٹم فعال نہ ہونے سے لوگوں نے جو توقعات لاہور پارکنگ کمپنی سے وابستہ کی تھیں ،وہ پوری ہوتی نظر نہیں آتیں اور لوگوں میں مایوسی پھیل گئی ہے اس حوالے سے جب لاہور پارکنگ کمپنی کے افسران سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا ،کہ سسٹم میں کوئی خرابی پیدا ہو گئی تھی اس لئے تھوڑی سی دیر ہو گئی ہے ،چونکہ یہ سسٹم چین کی معاونت سے متعارف کروایا جا رہا ہے اور وہاں سے ہی اس کا متبادل منگوایا جا رہا ہے جو کہ بہت جلد آ جائے گا ،اور روٹری کلب پارکنگ کلب سسٹم فعال ہو جا ئے ۔