ایم بی اے (ایوننگ)پروگرام کے نئے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

ایم بی اے (ایوننگ)پروگرام کے نئے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام کالج کے ایم بی اے (ایوننگ) پروگرام میں نئے داخل ہونے والے طلباؤ طالبات کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب،کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان،ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم، ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ممتاز اختر، ریجنل چیف سنچری انشورنس محمد اکرام، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کالج میں برقرار معیار پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے فروغ اورطلباؤ طالبات کیلئے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات پر کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کالج کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے طلباؤ طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نوجوان نسل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ قوم کی امید ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4