یونیورسٹی آفہیلتھ سائنسز میں نیشنل گرین ڈے منایا گیا

یونیورسٹی آفہیلتھ سائنسز میں نیشنل گرین ڈے منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں وزیراعظم گرین پاکستان پروگرام کے تحت جمعرات کے روز "نیشنل گرین ڈے"منایا گیا جس میں فیکلٹی، سٹاف اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ایچ ایس میجر جنرل ریٹائرڈ پروفیسر محمد اسلم نے کہا کہ جنگلات اور جنگلی حیات کسی بھی ملک کے اہم وسائل میں شمار ہوتے ہیں۔ ہمار ماحول، موسمیاتی تبدیلیاں اور جنگلی حیات کی بقا کا دارومدار جنگلات ، درختوں اور سبزے پر ہے