ٹیکنیکل بورڈ نے آن لائن بینک چالان کی فراہمی کا آغاز کر دیا

ٹیکنیکل بورڈ نے آن لائن بینک چالان کی فراہمی کا آغاز کر دیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے طلبہء کی سہولت کے لئے آن لائن بنک چالان کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے، اس سلسلہ میں بورڈ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیئرپرسن فنی تعلیمی بورڈ میڈم صائمہ جاوید نے تقریب کا افتتاح کیا۔ سسٹم اینالسٹ فنی تعلیمی بورڈ ذوالفقار احمد چیمہ کی سربراہی میں آئی ٹی ٹیم نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چئیر پرسن نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی فنی تعلیم کے فروغ سے وابسطہ ہے۔ فنی تعلیمی بورڈ وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن کے مطابق ،صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت شیخ علاؤ الدین کی سربراہی میں مثبت اقدامات کر رہا ہے۔

اور رہنمائی میں معیاری و شفاف فنی تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ فنی تعلیمی بورڈ پنجاب جعفرافیائی لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا بورڈ ہے۔ جس کا دائرہ اختیار پنجاب کے علاوہ آزاد کشمیر، وفاقی دارلحکوت اسلام آباد اور گلگت بلتستان تک پھیلا ہوا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4