نہروں کی بندی میں دیر ہونے سے گندم کی فصل خراب ہو رہی ہے،ریاض فتیانہ

نہروں کی بندی میں دیر ہونے سے گندم کی فصل خراب ہو رہی ہے،ریاض فتیانہ

لاہور(جنرل رپورٹر)سربراہ عوام لیگ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ نہروں کی بندی میں دیر ہونے سے کسانوں کی ہزاروں ایکڑ کھڑی گندم کی فصلیں خراب ہو رہی ہیں۔اور دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے دریاؤں کی دونوں اطراف کی فصلیں دریائی پانی کی نظر ہو رہی ہیں۔جبکہ معمول کی بندی یکم جنوری سے 31 جنوری تک بارشوں سے پہلے کی جاتی ہے۔ جبکہ دوسری جانب زرعی علاقہ جات میں نہروں میں معمول کے مطابق پانی بھی زمینداروں کو دستیاب نہیں ہے۔ یہ محکمہ ذرات ، اریگیشن ڈیپارٹمنٹ اور حکومت پنجاب کی مجرمانہ غفلت ہے۔جس کی وجہ سے کسانوں کو نقصان ہو رہا ہے۔

۔حکومت کو کسانوں کے نقصان کا فوری ازالہ کرنا چاہیے۔جن کے لاکھوں روپے فصلوں کی پرورش پر خرچ ہوئے اور ان کی فصلیں دیکھتے ہی دیکھتے ان اداروں کی غفلت کے باعث تباہ ہو گئی ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4