پیر علاؤالدین صدیقی کی یاد میں اجتماع

پیر علاؤالدین صدیقی کی یاد میں اجتماع

لاہور(وقائع نگار)حضرت پیر علاؤدین صدیقی آستانہ عالہ نیریاں شریف کی یاد میں مرکزصراط مستقیم تاج باغ جلالی سٹریٹ میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیاگیا۔تعزیتی ریفرینس سے خطاب کرتے ہو ئے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے چیئرمین اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکڑ محمد اشرف آصف جلالی نے کہاحضرت پیر علاؤدین صدیقی نے اسلام کا پرچم بلند کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔

آپ نے قرون اولی کے مسلمانوں کے معمولات اورنظریات کو فروغ دینے کیلئے دن رات محنت کی۔آپ نے جدید ذرائع ابلاغ سے قرآن وسنت کی تعلیمات کو عام کیا۔تصوف کی اعلی اقدار کے تحفظ کے لئے آپ نے حلقات ذکر قائم کئے۔دینی اور عصری علوم کیلئے آپ نے مدارس اور یونیورسٹیاں اور کالج قائم کئے۔دکھی انسانیت کیلئے ہسپتا ل قا ئم کئے۔تقریب اجتماع میںآپ کیلئے فاتحہ پڑھی گئی۔اجتماع میں علامہ صدیق مصحفی جلالی،علامہ فیاض وٹو کے علاوہ دیگر علماء نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4