قصور: پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 1گرفتار

قصور: پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 1گرفتار

قصور ( بیورو رپورٹ) تھانہ کھڈیاں کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، ایک ساتھی گرفتار جبکہ تین ساتھی ڈاکو فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تین روز قبل کھڈیاں کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے ملزموں کے ساتھ پولیس کا آمنا سامنا ہو گیا۔ مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ارشد عرف ارشدی ہلاک ہو گیا جبکہ اختر عرف اختری کو گرفتار کر لیا، تین ساتھی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ڈی پی او قصور کے مطابق ہلاک اور گرفتار ڈاکو 10 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

مزید : صفحہ آخر