اسلام آباد:وارد فرنچائزمالکان کا موبی لنک ہیڈکوارٹر کے باہر مظاہرہ

اسلام آباد:وارد فرنچائزمالکان کا موبی لنک ہیڈکوارٹر کے باہر مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سہیل چودھری) وارد اور موبی لنک کے انضمام کے نتیجہ میں 270 فرنچائز کے متاثرین نے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت F8 میں واقع موبی لنک کے مرکزی دفتر کے باہر مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے 9 افراد کو حراست میں لے لیا جنہیں بعد میں رہا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں وارد کی 270 فرنچائز بند ہونے کے نتیجے میں ہزاروں لوگ بیروزگار ہوگئے جبکہ گزشتہ روز فرنچائز کے متاثرہ 170 مالکان نے موبی لنک ہیڈ کوارٹر کے باہر مظاہرہ کیا جس پر موبی لنک انتظامیہ نے پولیس طلب کرلی اور پولیس نے لاٹھی چارج کرکے مظاہرین کومنتشر کردیا۔ مظاہرین کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ کوئی پیشگی نوٹس دیئے بغیر وارد کی فرنچائز زکو بند کردیا گیا اور بیروزگار ہونے والے لوگوں کو کوئی معاوضہ بھی نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑیں گے اور جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ ترجمان نعیم الحق نے مزید کہا کہ آج 3 بجے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرکے اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔دریں اثناء موبی لنک کے ترجمان جنید شفقات نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وارد اور موبی لنک کا کاروباری معاہدہ نہایت شفاف طریقے سے ہوا اور اس کی نگرانی بین الاقوامی کنسلٹنٹس نے کی۔ معاہدے میں وارد کے متاثرین کی کسی قسم کی مالی ادائیگی کی ذمہ داری ان پر عائد نہیں ہوتی۔ بند ہونے والی تمام فرنچائزز کو ان کے منافع کی بنیاد پر کمیشن دیا گیا اور فرنچائزز کے ملازمین کی ذمہ داری فرنچائز کے مالکان پر عائد ہوتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -