سیفٹی رولز کی خلاف ورزی پر لیسکو کے دو ایس ڈی او سیمت پانچ اہلکار معطل

سیفٹی رولز کی خلاف ورزی پر لیسکو کے دو ایس ڈی او سیمت پانچ اہلکار معطل

لاہور )کامرس رپورٹر( لیسکو کے دو ایس ڈی او سیمت پانچ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ ان اہلکاروں کو سیفٹی رولز کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو واجد علی کاظمی نے معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ جن اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے ان میں ماڈل انڈسٹریل سب ڈویژن کے ایس ڈی او آصف، لائن سپرٹنڈنٹ شبیر لائن مین محمد ظفر، محمد اشرف اور محمد یاسین شامل ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر